سوات(سوات نیوز)ایم پی اے عزیز اللہ گران کی درخواست پر ہسپتال میں ہونے والی بھرتیوں کی انکوائری شروع، محکمہ ہیلتھ کے سینئر آفیسرز کی ٹیم سوات پہنچ گئی، متعلقہ حکام سے تمام ریکارڈ حاصل کر لیا، وزیراعلیٰ نے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کی درخواست پر انکوائری کا حکم دیا ہے،ایم ایس ہسپتال کا پلاسٹ کم قیمت پر خرید کر کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کا بھی انکشاف، پاکستان تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما فضل ربی بھائی نے مقرر کردہ انکوائری ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے جو وعدہ کیا تھا کہ حقداروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو بے نقاب کریں گے موجودہ انکوائری اس کی ایک کڑی ہے انہوں نے کہاکہ ایم پی اے عزیز اللہ گران کی درخواست پر سیدو ہسپتال میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقات کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ افیسرز پر مشتمل انکوائری ٹیم سوات پہنچ گئی ہے جو اس سلسلے میں تمام تر حقائق کو منظر عام پر لائیں گے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے گران خان کی درخواست پر انکوائری کی مکمل حمایت کی ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں گران خان نے وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات کرکے ان کو پوری صورتحال سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیراعلیٰ نے گران خان کی اس طرح کی کاوشوں کو سراہا،انہوں نے کہا کہ اس ایم ایس سے خیر کی کیا توقع کریں گے جو تقریباً 60 روپے پر پلاسٹ خرید کر 700 روپے پر فروخت کرتے ہیں جس کے ہمارے ساتھ باقاعدہ رسیدات بھی موجود ہیں مذکورہ ایم ایس خود اور جنریٹر چوروں کو کمیٹی میں بٹھا کر جو کرتے ہیں ان سے انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی یہ ایم ایس امین اور صادق نہیں ہے، فضل ربی بھائی نے کہا کہ ہم گران خان کی کرپشن کیخلاف جدوجہد پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اب ان لوگوں پر بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں جو خود کو یہ تسلی دیا کرتے تھے کہ گران خان باتیں کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے اب عمل کا وقت آ گیا ہے کرپٹ لوگ اور لوٹ مار کرنے والے کب تک لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالیں گے انہوں نے کہا کہ اب آہستہ آہستہ دیگر معاملات پر بھی کارروائی ہو گی سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں، جنرل بس اسٹینڈ کے حوالے سے ڈی کلاس لائسنسوں کا اجراء یا دیگر معاملات ہو اس کو بے نقاب کریں گے انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے ہر کسی کو گران خان کا ساتھ دینا ہو گا۔
1,554 total views, no views today



