سوات(سوات نیوز)دریائے سوات میں قندیل کے مقام پر گرنے والے موٹر کار سے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ، جبکہ دو افراد کی تلاش کیلئے ریسیکیو اپریشن بدستور جاری ہے ، ریسکیو 1122 کے ترجمان اکرام خان کے مطابق گزشتہ روز قندیل کے مقام پر دریائے سوات میں موٹر کار گر گیا تھا، جس میں چار افراد سوار تھے، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ڈوبنے والے افراد کی تلاش شروع کردی تھی جس میں اج دو افراد ڈرائیور سیف اللہ ولد محمد رحمان اسرار اللہ ولد واحد جمال کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے ، جبکہ دو لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔
1,768 total views, 2 views today
Comments