سوات (سوات نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے فرسودہ سیاسی کلچر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیاہے، جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر متعارف کراناتحریک انصاف کاطرہ امتیاز ہے، عوام اورحکمرانوں میں فاصلے ختم کرانے کااعزاز بھی تحریک انصاف کو حاصل ہے، تحریک انصاف نے ترقیاتی انقلاب برپاکرکے شفافیت کویقینی بنادیاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم نے صوبائی وزیرمحب اللہ خان کو سوات پریس کلب کے صحافیوں کے مسائل اور میڈیا کالونی کے حوالے سے بریف کیا، صوبائی وزیر محب اللہ خان نے کہا کہ سوات کے صحافیوں کی مثبت صحافت نے پورے صحافتی دنیا کو اپنے طرف متوجہ کردیاہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ سوات کے صحافیوں اورعوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تراقدامات اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزرگیاجب کسی حکومتی نمائندے کے ساتھ ملاقات کے لئے بڑے بڑے لوگوں کی سفارش کی جاتی تھی۔ اب پی ٹی آئی نے عوام اور حکمرانوں کے درمیان تمام فاصلے ختم کردئیے ہیں منتخب عوامی نمائندوں کو عوام کی خدمت پرمامور کردیاہے اورلوگوں کے عزت نفس کاپورا پورا خیال رکھاجارہاہے۔
918 total views, no views today



