مینگورہ، گراسی گراونڈ کے قریب گورنمنٹ سپورٹس کمپلکس کو سرکاری افسران نے رہائش گاہ میں تبدیل کردیا ہے جس کی وجہ سے اب کھلاڑی سپورٹس کمپلکس سے ممبر شپ ختم کر رہے ہیں ، سوات سپورٹس کمپلکس کے ممبران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس کمپلکس میں سرکاری افسران نے ڈیرے ڈال دئے ہیں اور کئی کمروں کو رہایش گاہ میں تبدیل کردیا ہے ، سرکاری افسران کمروں میں اے سی اور ہیٹر کا استعمال کرتے ہیں اور بل کھلاڑیوں سے وصول کیا جاتا ہے ، پہلے ماہانہ ممبر شپ فیس تین سو روپے تھے جس کو بڑھا کر پانچ سو روپے کردیا ہے ، انہوں نے صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ سپورٹس کمپلکس سے سرکاری افسروں کی رہائش گاہوں کو ختم کیا جائے ۔
926 total views, no views today
Comments


