سوات(سوات نیوز)سوات یونیورسٹی میں مسلسل تیسری بار چند شرپسند طلبائ کی جانب سے ہنگامہ ارائی اور مبینہ طور پر طالبات کو ہراساں کرنے سے یونیورسٹی میں طالبات خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگیں، جبکہ والدین میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، متعدد طالبات اپنا تعلیمی سلسلہ منقطع کرنے یا دوسری جگہ اپنی تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے پر غور کرنے لگییں ہیں،سوات یونیورسٹی میں گزشتہ روز پیش آنے والا تیسرا واقع ہے۔اس سے پہلے کے دو واقعات میں بھی لائ اینڈ شریعہ ڈپارٹمنٹ کے طلبائ ملوث رہے ہیں۔ گزشتہ سال ہونے والے ناخوشگوار واقع میں طلبائ نے یونیورسٹی کے ایک خاتون پروفیسر کو ہراساں کیا تھا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے واقع میں ملوث طلبائ کو نوٹسز جاری کئے لیکن عملی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے ان شرپسند طلبائ کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں۔کل پیش آنے والے واقع میں کئی ایسے طلبائ بھی ملوث ہیں جن کے نام اپنے ہی پروفیسر کو ہراساں کرنے والے واقع میں شامل تھے۔
مسلسل تیسری بار اس طرح کے واقعات نے جہاں یونیورسٹی کے انتظامی امور پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے وہی پر طالبات اور والدین میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
1,312 total views, no views today



