سوات(سوات نیوز)مٹہ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج کے بی ایس کے سینکڑوں طلبا کا وزیر اعلیٰ محمود خان کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، طلبا سوات یونی ورسٹی کے طرف سے امتحانی فیسوں میں اضافے کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ سے طلبا رہنماوں نے کہا کہ سوات یونیورسٹی فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کررہی ہے، طلبا نے کہا کہ یونی ورسٹی آف سوات نے فی سمیسٹر پانچ سو سے فیس بڑھا کر یک دم ساڑھے چار ہزار کردی ہے ، جوکہ ظلم ہے اور طلبا کو یہ اضافہ نامنظور ہے فیس کے اضافے سے صرف جہانزیب کالج کے ڈھائی ہزار طلباء و طالبات متاثر ہونگے، جبکہ افضل خان لالا کالج کے ایک ہزار کے قریب طلبا متاثر ہونگے، طلبا نے کہا کہ اگر اکتوبر کے تین تاریخ تک فیسوں کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو مزید سخت احتجاج کرینگے.
1,031 total views, no views today



