مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحما ن نونو نے کہاہے کہ مینگورہ شہر سمیت سوات بھر میں بجلی اور سوئی گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدیدمشکلات اورپریشانی کا سامنا ہے مگر ممبران اسمبلی کو اس کا کوئی احساس نہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صرف اورصرف وعدوں،دعوؤں اورخالی خولی نعروں سے کام چلارہی ہے جبکہ دوسری جانب بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کوسخت تشویش میں مبتلارکھاہے،اس ضمن میں صوبائی حکومت کی خاموشی اورلاپرواہی کے سبب لوگوں کا پی ٹی آئی سے اعتماداٹھنے لگا ہے ،انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کوقدم قدم پر نت نئے مسائل اورمشکلات کا سامنا ہے مگر پی ٹی آئی کے ممبران غیرضروری دھرنوں اوراحتجاجوں میں مصروف ہیں ایسے ممبران آئندہ کس منہ سے عوام کے سامنے جائیں گے اورہمیں یقین ہے کہ اگر آئندہ الیکشن میں یہی لوگ دوبارہ سامنے آگئے تو عوام انہیں ووٹ کی طاقت سے بدترین شکست دے کرمستقل طورپر مستردکردیں گے ،انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ گرمی میں بجلی اورسردی کے موسم میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جومختلف قسم کے مسائل کا سبب ہے تاہم اس سال پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سردی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جو صوبائی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے،انہوں نے کہاکہ اگر سوات میں فوری طورپرگیس بجلی لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو قومی وطن پارٹی اس کے خلاف بھرپوراندازمیں آوازاٹھائے گی۔
746 total views, no views today


