مینگورہ(سوات نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سوات کے جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ہر سطح پر عوام کو مایوس کردیا ہے جس کے سبب ان میں احساس محرومی بڑھ رہاہے،حکمرانوں نے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیاجس کے باعث لوگوں کاحکومت پر سے اعتماد اٹھتاجارہاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے جبکہ لوگ فاقہ کشی پر مجبورہو گئے ہیں مگر حکمرانوں کو عوام کے حال پر ترس تک نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات،بجلی،گیس اور دیگر ضروریات زندگی کے نرخوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے،عوام کو نہ صحت کی سہولیات میسر اور نہ ہی تعلیم کی سہولیات موجود ہیں،حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو احتجاجوں پر مجبور کردیا ہے،انہوں نے کہاکہ اگر حکومت نے عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے فوری اقدامات نہیں اٹھائے تو لوگ سڑکوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
1,055 total views, no views today



