سوات(سوات نیوز)پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن میں ایک روز مزید توسیع دیدی گئی ہے، پرائیویٹ سکولز ریگولیرٹی اتھارٹی کے ممبر امجد علی شاہ کی کوششوں کے بعد اتھارٹی نے مزید ایک دن رجسٹریشن میں توسیع کردی ہے، اب اتھارٹی منگل کے روز بھی رجسٹریشن کریگی، سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے امجد علی شاہ نے کہا کہ 30 فیصد پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن باقی ہے جس کیلئے اتھارٹی سے درخواست کی گئی تو انہوں نے مزید ایک دن توسیع کردی ہے، انہوں نے کہا کہ کل منگل کے روز بھی خپل کور فاونڈیشن میں پرائیویٹ سکولز اپنی رجسٹریشن اور رینول کرائیں تاکہ وہ پشاور انے جانے سے بچ سکیں ۔
1,124 total views, no views today
Comments



