مینگورہ،سوات میں انٹرریجنل ملاکنڈ ڈویژن انٹر سکولز سپورٹس مقابلے شروع ہوگئے ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ذولفقار الملک نے باقاعدہ اسکا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں ریجنل مقابلے کے جنرل سیکرٹری ہیڈماسٹر محمد جاوید ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر محمد گل ، سینئر نائب صدر پرنسپل گل رحمان ، نائب جہاندیدار پرنسپل شانگلہ اور بڑی تعداد میں مختلف اضلاع کے سکولوں کے سربرہان پرنسپل صاحبان ، اساتذہ کرام اور کھلاڑی موجود تھے ، افتتاحی تقریب کے بعد مقابلے سوات کے مختلف گراؤنڈ پر شروع ہوگئے ، جس کے نتائج کے مطابق رسہ کشی میں ضلع بونیر ، چترال ، اور ملاکنڈ نے میچ جیتے ، ہاکی میں ضلع بونیر اور لوئر دیر کا میاب ہوئے ، بیڈمنٹن میں ضلع بونیر اور شانگلہ نے کامیابی حاصل کی ، اس طرح ولی بال میں سوات ، بونیر ، فٹبال میں ملاکنڈ اور بونیر جبکہ کرکٹ میں ملاکنڈ اور سوات کامیاب ہوئے تاہم ٹیبل ٹینس میں ضلع بونیر نے فائنل جیت لیا ، مزید مقابلے آج ہونگے ، سات اضلاع کے ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مناسب سہولیات دی گئیں ہیں اور کھیلوں کا انتظامیہ مسلسل جائزہ لے رہی ہے ۔
858 total views, no views today


