اسلام آباد(این این ائی ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا جب آزادی مارچ کا آغاز ہونے جارہا تھا، مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اسلم غوری نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مفتی کفایت اللہ کو گزشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سے گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز نادرا نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک اور رہنما حافظ حمداللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پروگرامز میں شرکت کرنے سے روک دیا۔
1,138 total views, no views today
Comments



