خوازہ خیلہ (ناصر خان سے )سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے گاوں بابو کے مقام پر بارات کے گاڑی پہاڑ سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق 3 خواتین شدید زخمی ، خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق موٹر کار گاڑی بارات کیساتھ جارہی تھی کہ گاوں بابو کے مقام پر پہاڑ سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ تین خواتین زخمی ہوگئیں ہیں، زخمی خواتین کو سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتق کیا گیا ہے ، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
1,165 total views, no views today
Comments



