سوات (سوات نیوز) پی ٹی آئی کارکنوں نے صدارت کیلئے گران خان کو موزون قراردیدیا، کامیاب ورکر کنونشن نے عزیز اللہ گران کو شہرت کی بلندیوں پرپہنچادیاہے، پارٹی کارکنوں کی اکثریت نے ایم پی اے عزیز اللہ گران کو سوات کی صدارت کیلئے نامزدکرنے کامطالبہ کردیا، ورکرکوعزت واحترام دینے کے پیش نظر عزیز اللہ گران نے کارکنوں کی دلوں پرحکمرانی کرنے کااعزاز بھی حاصل کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سوات کے صدارت کے لئے تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کو موزون قراردیتے ہوئے پارٹی قیادت کی توجہ اس طرف مبذول کراتی ہے کہ عزیز اللہ گران خان پارٹی کاوفادار اورعمران خان کے قافلے کامخلص سپاہی ہے موصوف کی پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، موصوف ہمیشہ پارٹی کے وفادار رہے ہیں، اور کبھی بھی سیاسی قلابازی نہیں کھائی، موصوف کو بلدیاتی سسٹم میں تحریک انصاف کے پہلے ناظم منتخب ہونے کااعزاز بھی حاصل ہے، عزیز اللہ گران خان دومرتبہ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے پارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی ہے، جن کو یہ اعزاز حاصل ہے۔ کہ انہوں نے (ن) لیگ کے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام کو شکست دی ہے، گران خان تحریک انصاف میں رہتے ہوئے ثابت قدم رہے اور ان کی پارٹی اورعوام کی خدمات کے حوالے سے ایک لمبی داستان ہے، عزیز اللہ گران حکومتی عہدہ رکھنے کے باوجود کبھی بھی پروٹوکول نہیں لی، سرکاری گاڑی استعمال نہیں کیا، اور وہ ایک ملنگ ایم پی اے کی حیثیت سے کارکنوں میں گھل مل جاتے ہیں کرپشن کیخلاف آوازاٹھانے کے حوالے سے سب سے پہلے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا۔ جبکہ کارکنوں کوعزت واحترام دینے کے حوالے سے گران خان کوپارٹی کارکنوں کی طرف سے عزت واحترام دی جاتی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ جب انہوں نے صوبائی حلقہ پی کے 4کی سطح پر ورکرکنونشن کی کال دی توکارکنوں نے اس کنونشن میں ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کرکے اس کو ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل کردیا۔ ان خوبیوں کی بناء پر پارٹی کارکنوں نے گران خان کو تحریک انصاف سوات کے صدارت کیلئے موزون قراردیدیاہے۔
1,167 total views, 2 views today