مینگورہ، دہشت گردی،سیلاب، مہنگائی کے شکار سواتی عوام محکمہ واپڈا اور سوئی گیس کے نشانے پر اگئے،گھنٹوں گھنٹوں بجلی اور گیس بند رہنے کیوجہ سے عوام مشکلات کا شکار ،سوات کے معیشت جو پہلے سے تباہ ہے رہی سہی کسر محکمہ سوئی گیس اور واپڈا والے پورا کرنے میں مصروف ہے۔سخت سردی میں بلاجواز گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے جبکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے بھاری مینڈیٹ سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی بھی دونوں محکموں کے سامنے بے بسی کے تصویر بنے ہوئے ہیں،گیس اور بجلی لوڈشیڈنگ کے وجہ کاروباری طبقہ اور دیگر معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکے ہیں،سواتی عوام مسیحا کے منتظر۔پوے ضلع سوات خصوصاً مینگورہ شہر میں بجلی اور سوئی گیس کے ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے دہشت گردی ،سیلاب اور مہنگائی کے مارے ہوئے سواتی عوام کے مسائل ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی،سوات سے منتخب ممبران اسمبلی بھی اس مسئلہ کے حل میں بے بس جبکہ محکمہ و اپڈا اور سوئی گیس حکام کے خلاف احتجاج کا سوچ رہے ہیں۔ممبران اسمبلی کے بے بسی دیکھ کرسواتی عوام مسیحا کے منتظر دکھائی دینے لگے ہیں،گیس اوربجلی لوڈ شیڈنگ کے بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے ممبران اسمبلی گیس اور بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے میں مکمل ناکام ہے وفاق میں سوات کے نمائندگی نہ ہونے کیوجہ سے وفاق کے زیر انتظام چلنے والے ادارے سواتی عوام کے احساسات سے کھیلنے میں مصروف ہے ۔وفاقی حکومت سواتی عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس اور بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔
820 total views, no views today


