مینگورہ،جان کا خطرہ،دھمکیاں ملنے پر متعدد امن کمیٹی کے ممبران نے روپوشی اختیار کرلی،کئی بیرون ملک چلے گئے،سیکورٹی اداروں نے مقامی امن کمیٹی کے ممبران کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔مینگورہ شہر سمیت کئی علاقوں کے امن کمیٹی ممبران نے نامعلوم افراد کے جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد روپوشی اختیار کرلی ہے کئی ایک کے بارے میں اطلاعات ہے کہ خفیہ اداروں کے طرف سے احتیاط برتنے کی ہدایت کے بعد ملک چھوڑ چکے ہیں جبکہ شہر سے تعلق رکھنے والے متعدد ممبران نے مکمل رپوشی اختیار کرلی ہے یاد رہے گزشتہ کئی مہینوں سے وی ڈی سی ممبران کو نامعلوم افراد کیطرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہے ہیں اور اب تک 17سے زائد وی ڈی سی ممبران کو نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
748 total views, no views today


