سوات(سوات نیوز) سوات میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ مریض ٹیسٹ لے لئے گئے، دونوں کے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دئے گئے ہیں جبکہ ابھی تک کیسز کنفرم نہیں ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ مریضوں کو سیدو شریف اسپتال میں لایا گیا تھا ۔ ایک مشتبہ مریض عثمان افضل انگلینڈ سے آیا ہوا ہے جو پیشے سے ڈاکٹر ہے اور انگلینڈ میں کورونا مریضوں کا علاج کرچکا ہے ۔ دوسرا مشتبہ مریض احسان افضل اٹلی سے آیا ہوا ہے
722 total views, no views today
Comments



