بریکوٹ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے مخصوص ملکی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر 25دسمبر 2014کے انتخابات کو عارضی طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ۔یہ فیصلہ گذشتہ روز قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے نگران چیرمین گران بادشاہ کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔اس اجلاس میں نگران کمیٹی کے ممبران جسمیں ظاہر شاہ خان ،امان اللہ خان ،رب نواز خان ،ریا ض احمدکے علاوہ دیگر موجودتھے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے بھی جلد کیا جائے گا اجلاس میں تحصیل بریکوٹ کے مخیر حضرات سے اپیل کی کئی کہ تحصیل بریکوٹ کے اس غیر سیاسی اور فلاحی جرگے میں تحصیل بریکوٹ میں امن و امان ،تعلیم ،صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات اور علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اس جرگے میں شمولیت کریں اور آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے اس جرگے کو کامیاب بنائے ۔
762 total views, no views today


