سوات، سوات میں تقریری مقابلہ ، ڈویژن بھر سے اکیس طلباء وطالبات کی شرکت، ارمی پبلک سکول کے شہیدبچوں کو خراج تحسین ، سوات نیوز ڈاٹ کام کے ایڈیٹر محمود رفیق بابو کے فرزند نے دوسری پوزیشن حاصل کی، امن اور سول سوسائٹی کے کردار کے موضوع پر تقریری مقابلہ کا انعقاد سوا ت کے تاریخی وددیہ ہال میں ہوا، جس میں ملاکنڈڈویژن کے مختلف اضلاع بونیر، دیر، چترال، سوات، شانگلہ ، ملاکنڈکے اکیس طلباء وطالبات نے شرکت کی، اور موضوع پر بہترین تقریریں کیں،تقریری مقابلے میں سوات نیوزڈاٹ کام کے ایڈیٹر محمود رفیق بابو کے فرزندتحسین محمود رفیق نے دوسری پوزیشن حاصل کی،جس پر انتظامیہ سوات نیوزڈاٹ کام محمود رفیق اور اس کے فرزند کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔تقریری مقابلے میں پشاور کے ارمی پبلک سکول کے شہید بچوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
832 total views, no views today


