سوات،ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہوسکی نہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کو عوام نے محسوس کیا، عوام اب بھی مہنگی اشیاء خوردونوش خرید رہے ہیں جبکہ پرانے کرایہ دے رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق سوات میں عوام مہنگائی کی چکی میں بدستور پھنسے ہوئے ہیں، موجودہ حکومت نے مہنگائی کم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں ریکارڈ کمی کردی ہے جبکہ مزید کمی بھی متوقع ہے ، لیکن اس کمی کو عوام تک نہیں پہچایا جاسکا ہے، عوام بدستور پرانے کرایہ دے رہے ہیں ، سستے پٹرول کے باوجود سوات کے ٹرانسپورٹ برادری پرانے کرایہ وصول کررہے ہیں جس سے گاڑیوں کے مالکانان کو بے تحاشا فائدہ ہورہا ہے تو دوسری طرف غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے مزید دب گئے ہیں، اسی طرح ملک بھر سے سبزیوں ، دالوں ، گھی اور دیگر اشیاء خوردنوش پہنچانے والے گڈز کے کرائے تو کم ہوگئے ہیں لیکن تاجر برادری نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہیں ہے، عوامی حلقوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کے کمی سے ہونے والے فائدہ کو عوام تک پہنچائے ، اور اس کیلئے مضبوط مانیٹرنگ کا سسٹم قائم کیا جائے تاکہ غریب عوام کو فائدہ پہنچے۔
718 total views, no views today


