مینگورہ(سوات نیوز)سماجی شخصیت سردار وقار شہزاد ایڈووکیٹ نے موجودہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے ظہارخیال کرتے ہوئے کہاہے کہ یونیورسٹی طلبہ کی فیس میں 75 فیصد رعایت دے کر ہاسٹلز اور ٹرانسپورٹ کی مکمل فیس معاف کرے،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار بند پڑا ہے اوراس صوتحال میں طلبہ وطالبات فیس اداکرنے کی پوزیشن میں نہیں، اس لیے یونیورسٹیاں اور حکومت انہیں فیس معاف کرے یا 75فیصد رعایت دے، انہوں نے کہاکہ ہاسٹل فیس مکمل معاف کی جائے کیونکہ ہاسٹل بھی مکمل طور پر بند پڑے ہیں،انہوں نے کہاکہ آن لائن کلاسسز کی وجہ سے طلبہ کو مسائل درپیش ہیں، بہت سے علاقوں بشمول قبائلی اضلاع، شمالی علاقہ جات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں انٹرنیٹ سسٹم نہ ہونے کے برابر ہے لہٰذہ ان علاقوں کے طلبہ کی تعلیم کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے طلباء کو بھی نویں، دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے طرز پر پروموٹ کیا جائے، آن لائن امتحان لینا ٹھیک نہیں ہے کوئی دوسرا ذریعہ ڈھونڈا جائے جن طلباء و طالبات کا آخری سال یا سیمسٹر ہے تو ان کے تھیسز اور پراجیکٹ کیلئے اضافی وقت دیا جائے تاکہ وہ اپنا پراجیکٹ آسانی سے مکمل کر سکیں۔
730 total views, no views today



