اسلام آباد(ان لائن)وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے تدارک کے لیے بارہ سوارب روپے سے زائد کے پیکیج کی منظوری دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ طبی آلات کی خریداری کے لیے اکہترارب روپے اورایمرجنسی فنڈ کے لیے سوارب روپے رکھے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ غریب خاندانوں اورپناہ گاہوں کے لئے ڈیڑھ سوارب روپے، یومیہ اجرت کمانے والوں کیلئے دوسوارب روپے اوربجلی و گیس کے موخربلوں کیلئے سو ارب مختص کئے گئے ہیں۔
حماد اظہرکا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کوسستی کھاد سمیت دیگرریلیف کیلئے پچاس ارب روپے رکھے گئے ہیں تاہم حکومت نےکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔
736 total views, 2 views today
Comments