سوات (سوات نیوز )کالام میں سیکڑوں افراد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا،ن لیگ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو اور انجینئر امیر مقام کے فرزند امیر عدنان کی موجودگی میں قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہونے والوں نے قائد نواز شریف، شہباز شریف اور صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن انجینئر امیر مقام کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، اس سلسلے میں کالام میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں حاجی محمد زمین،ملک حسن زیب،فقیر گل، ملک فقیر جان، عبدالحمید،ارشاد علی خان،حیدر علی خان،حاجی عمران،فہد خان،سمیت پارٹی رہنماوں و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، صوبائی ڈپٹی جنرل سکرٹری فضل رحمان نو نو کے کوششوں وانتھک محنت سے حلقہPK2کے قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہونے والے سینکڑوں افراد کا قافلہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ضم ہوا قائد محمد نواز شریف،صدر شہباز شریف،اورصوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ انجینئر امیر مقام کے قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیت اختیار کرنے والوں معززین میں ملک محمد رسول خان، ملک شہزادہ،ملک عبدالحمید، ملک عمر زادہ،ملک گل میر،ملک عبدالمنان،ملک جلات خان،ملک حبیب گل،ملک رسول خان،آختر حسین،جمعہ خان،شیر باچہ،نور محمد،کشور خان،محمد قیوم،(غفار خان،جماعت اسلامی),عبدالحمید، آفسر خان،محمد سعید، حبیب گل،اخترگل،رحمت گل،دانش خان،فراس خان،ملک رودل خان،ملک خان میر،ایوب خان،بخت دیدار پہلوان، محمد افضل،محمد دیدار،ارشد حسین، شاکر،سید نواب،اور ضیاء اللہ شامل ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل رحمان نونو اور امیر عدنان کا کہناتھا کہ پی کے 2میں پاکستان مسلم لیگ ن شمولیتوں میں مزید مضبوط اور مستحکم ہو گئی ہے اور لوگوں کی نظریں پاکستان مسلم لیگ ن پر لگی ہوئی ہے اس سلسلے میں عنقریب ایک پروقار پروگرام شمولیت منعقد کیا جائیگا جسمیں صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ انجینئر امیر مقام کو خصوصی دعوت دی جائے گی۔
1,058 total views, 2 views today