سوات(سوات نیوز)محکمہ واسا کیساتھ کام کرنے والے ٹیوب ویل اپریٹروں نے کام چھوڑ دیا، مینگورہ شہر میں پانی کی شدید بحران، لوگ بوند بوند کو ترس گئے ۔
مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں امانکوٹ، زمرد کان، شاہدرہ، اسحاق محلہ ، سیدو شریف سمیت دیگر علاقوں میں اج دوسرے دن بھی پینے کیلئے پانی ٹیوب ویلوں سے نہیں چھوڑا جاسکا، جس کی وجہ سے ان علاقوں کو عوام کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
مختلف علاقوں سے لوگوں نے سوات نیوز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واسا پانی کی ترسیل میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ایک وقت پانی اتی ہے اور اس کو بھی دو دن سے روکا گیا ہے، اب ہم پانی کہاں سے لائیں، جبکہ محکمہ واسا بروقت پانی کے بل اور صفائی کے پیسے مانگتے ہیں۔
دوسری طرف محکمہ واسا کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے کے ٹیوب ویل اپریٹروں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام چھوڑ دیا ہے، کمپنی کی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے ٹیوب ویل چالو کرکے عوام کو پانی کی سپلائی بحال کریں، محکمہ واسا نے تکلیف پر عوام سے معذرت بھی کرلی
1,004 total views, 2 views today