دیر(جمیل روغانی)دیر بالا میں نماز جنازہ کے دوران زبانی تکرار پر فائرنگ دس افراد جاں بحق پانچ شدید زخمیی ، دیر بالا ہسپتال میں ہلاک اور زخمیوں کو لانے کے ہر طرف ماتم ، فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی ، پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی، پولیس کے مطابق دیر بالاکے پہاڑی اور دورافتادہ علاقہ چیراگلئی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دس افراد ہلاک ہوئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ، فائرنگ جنازہ کے وقت ہوا ، پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ پر فائرنگ ہوئی ،پولیس کے مطابق نماز جنازہ میں امنا سامنا ہونے پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ، پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق مزید تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ پانچ زخمی افراد کا علاج سخت سیکورٹی میں دیر ہسپتال میں جاری ہے۔
1,544 total views, no views today



