مینگور،آل درجہ چہارم ملازمین ایسو سی ایشن سوات کے ایک نمائندہ وفد نے صدر سید خطاب کی قیادت میں وزیر خزانہ خیبر پختونخوا مظفر سید سے ان کے دفتر پشاور میں ملاقات کی اور ان سے درجہ چہارم ملازمین کے اپ گریڈیشن پر تفصیلی گفتگو کی ، وزیر خزانہ نے ملازمین کو یقین دلایا کہ 15 دن کے اندر اندر درجہ چہارم ملازمین خوشخبری سنیں گے اور ان کے سکیل اپ گریڈ ہونگے ، انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین کا دیرینہ مطالبہ اپ گریڈیشن آف سکیل موجودہ قیادت کی طرف سے درجہ چہارم ملازمین کیلئے ایک بڑا تحفہ ہوگا ،آل درجہ چہارم ملازمین کے وفد میں صدر سید خطاب ، صوبائی صدر اکبر خان مہمند ، ملاکنڈ ایجنسی کے صدر سعید ، ضلع بونیر باچا خان ، دیر کے صدر دوست محمد خان جبکہ ضلع سوات کے تاج ملوک اور عمر خان کے علاوہ دیگر اضلاع کے عہدیدارشامل تھے، درجہ چہارم ملازمین کے صوبائی اور ضلعی قائدین نے وزیر خزانہ مظفر سید کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے درجہ چہارم ملازمین کے اپ گریڈیشن میں دلچسپی لیکر اپنی بھر پور معاونت پیش کی ۔
718 total views, no views today


