مینگورہ، تحفظ حقوق صارفین ملاکنڈڈویژن کے عدالت نے سوئی گیس محکمے کے اہلکاروں کے خلاف توہین عدالت نوٹس جاری ‘ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف تحفظ حقوق صارفین ملاکنڈڈویژن بمقام سید وشریف اجراء جمع کیا تھا جس میں گزشتہ روز مجاہد فاروق ایڈوکیٹ‘ محمد عالم ایڈوکیٹ‘ جنرل سیکرٹری عنایت اللہ ایڈوکیٹ اور افتخار ایڈوکیٹ نے فاضل عدالت میں دلائل دی کہ محکمہ سوئی گیس مینگورہ شہر کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کررہے ہیں‘ جس پر فاضل عدالت کے جج عادل خان نے دفعہ 16کے تحت محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کو نوٹس جاری کر دیا اور ساتھ ہی محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کو توہین عدالت کے نوٹسز بھی جاری کر دےئے۔ فاضل عدالت میں آئندہ تاریخ پیشی 19جنوری مقرر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین مہینوں سے مینگورہ شہر کے اکثریتی علاقوں میں غیر اعلانیہ طور پر گیس کے بندش یا 18گھنٹے سے زیادہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کررہے ہیں۔ فاضل عدالت کے اس کارروائی کو ضلع بھر کے سیاسی وسماجی حلقوں نے سراہا ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی طرح بجلی اور پرائیویٹ سکولوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
626 total views, no views today


