مینگورہ۔۔۔خپل کلی وال تنظیم کی ایڈوائزری کونسل کے ارکان، آئی آر سی کی انتظامیہ کے مشکور ہیں جس نے کرونا کے اثرات سے معاشی طور پر متاثر ہونے والے افراد کو مالی مدد فراہم کی اور اس مقصد کیلئے آئی آر سی کے سٹاف نے متاثرین کی اعداد وشمار کی فراہمی تھری کے کی ذمے لگائی،آئی آر سی انتظامیہ کو اپنی یونین کونسل کے دورے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ وہ متاثرین کا اطمینان خودملاحظہ،اس حوالے سے تھری کے کونسل نے بتایاکہ پروگرام کا رسمی افتتاح کرنے، متاثرین سے ملنے اور ان سے باتیں کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے آئی آر سی کے ذمہ داروں کو یہاں آنے کی دعوت دیتے ہیں تنظیم ممبران کو مستحق افراد کی شناخت اور فارم بھرنے کیلئے محدود وقت ملا ہم نے فوری طور پر پہاڑوں میں رہنے والے مستحق افراد کا ڈیٹا ڈاکومنٹ کیا اور ٹارگٹ کے مطابق فہرستیں بنائیں لیکن جوں جوں اطلاع پھیلتی گئی مزید مستحق لوگ خواتین کے شناختی کارڈ کی کاپیاں لے آئے کئی دیگر وجوہات کی بناء پر بھی کافی لوگ اس فہرست میں شامل ہونے سے رہ گئے کسی کے پاس شناختی کارڈ نہیں یا کسی کا کارڈایکسپائرڈہوگیاتھا کئی بی آئی ایس پی پروگرام میں نام ہونے کی وجہ سے رہ گئے، کسی کا کارڈ نادرا میں پھنسا ہوا یا کوئی نان لوکل تھا،اس تناظر میں آئی آر سی سے اپیل ہے کہ وہ کوکارئی یونین کونسل میں یہ منصوبہ اسی انداز میں جاری رکھنے کیلئے مزید مستحقین کا انتخاب کریں اور اس طرح کے دیگر منصوبے آس پاس کے علاقوں میں بھی متعارف کرائیں کیوں کہ یہ ایسا علاقہ ہے جس کا نہ صرف مزدورکار بلکہ کسان اور زمیندار طبقے کا معاش بھی لاک ڈاؤن کے دوران، کھڑی فصلیں و باغات پر شدید ژالہ باری کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔
730 total views, no views today



