مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے ضلعی پریس سیکرٹری بہرام عثمان خیل نے کہا ہے کہ سانحہ پشاورکے بعدپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک کو مستعفی ہونا چاہئے تھا مگر ایساکرنے کی بجائے عمران خان نے گذشتہ روز دورہ پشاورکے موقع پر شہیدہونے والے بچوں کے والدین کے ساتھ بدتمیزی کرکے ہٹ دھرمی کی انتہاکردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ شہیدہونے والے بچوں کے والدین انصاف کی امید لے کر پرامن احتجاج کررہے تھے جن پر عمران خان نے مخالف پارٹیوں کے کارندے ہونے کاالزام لگاکر انہیں کیلئے نازیباالفاظ استعمال کئے جو کسی بھی ذمہ دارسیاسی لیڈر کو زیب نہیں دیتاجولوگ شہدا ء کے والدین اوران کے لواحقین کواحترام نہیں دے سکتے ان سے خیرکی توقع رکھنا بے وقوفی ہے،انہوں نے کہاکہ انصاف کی فراہمی کے دعویداروں نے عوام کے ساتھ قدم قدم پر ناانصافیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کا پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر سے اعتماداٹھنے لگا ہے اوراگر اب بھی ان لوگوں نے اپنی روش نہیں بدلی تو بہت جلد لوگ اس ناکام حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ کرپشن اورناانصافی کے خاتمہ کا نعرہ لگاکر ووٹ بٹورنے والوں کے دورمیں کرپشن اورناانصافی کوخوب فروغ ملا ،آج ہرطرف ناانصافی اورکرپشن کا بازارگرم ہے اورصوبائی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے نئے نئے شوشے چھوڑرہی ہے مگر وہ عوام کومزیددھوکے میں نہیں رکھ سکتے وقت ثابت کرے گا کہ بہت جلد عوام ان مفادپرستوں کے خلاف اٹھ کر ان کا بوریاں بسترگول کردیں گے۔
560 total views, no views today


