سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، یہ سال 2021 کی پہلی بارش اور برفباری ہے ۔ جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ سوات کے مختلف میدانی علاقوں میں بارش جبکہ وادئی کالام، ملم جبہ، بحرین سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بارش اور برف باری کا یہ سلسلہ آئندہ 4 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
1,249 total views, no views today
Comments



