سوات(سوات نیوز)کے پی فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی لائیوسٹاک اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر دودھ میں ملاوٹ کے خلاف مہم جاری۔
فوڈ اتھارٹی سات افس کے اعلامیہ کے مطابق ضلع سوات کی مختلف علاقوں میں دودھ سے وابستہ دوکانوں کی موقع پرجدید لیبارٹری سے چیکنگ کی گئی۔ملاوٹ پانے پر سینکڑوں لیٹر دودھ کو موقع پر ضائع کیا گیا اور ایک دوکان کو مضر صحت دودھ بیچنے پر سیل کیا گیا۔کاروائی میں فوڈ اتھارٹی،لائیوسٹاک اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ضلع افیسران نے جدیدموبایل لیبارٹری کیساتھ حصہ لیا۔
ایک اور کاروائ میں رحیم آباد کے علاقے میں مختلف دوکانوں سے گوٹکہ اور چھالیہ ظبط کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر فوڈ اتھارٹی محد اسد قاسم کےاعلامیہ کی مطابق ضلع سوات کے عوام کو معیاری خوراکی اشیاء کی فراہمی اور ملاوٹ کے خلاف دو ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہے ہیں۔ کسی بھی شکایت پر عوام فوڈاتھارٹی سوات افس کیساتھ رابطہ رکھیں۔
650 total views, no views today



