سوات، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح سوات میں بھی عوام نے پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی،ریلی گرین چوک مینگورہ سے ہوتے ہوئے سٹی کے تمام شاہر اہوں سے گزرواپس گرین چوک میں اختتام پزیر ہوئی ،ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت ہزاروں کے تعداد میں عوام نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے کارٹونیسٹ کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگائیں اور ان کو پھانسی دینے کامطالبہ کیا ،ریلی سے جماعت اسلامی سوات کے جنرل سیکرٹری حافظ اسرار احمد اور نائب امیر ضلع محمد ابراہیم شاہ نے خطا ب کیا انہوں نے مسلم ممالک کے سربراہوں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اقوام متحدہ میں اس مسئلہ کو اٹھایا جائے بصورت دیگر مسلم عوام کی جذبات کو قابو میں رکھنا مشکل ہوگا۔
654 total views, no views today


