سوات(سوات نیوز)عوام کے لئے خوف کانشان بننے والاجرائم کی دنیا کا ڈان گرفتار،اسلحہ ومال مسروقہ بھی برآمد،ایس ایچ اومنگلور پولیس اسٹیشن اسلم خان کے مطابق منگلور پولیس اشتہاریوں اورمنشیات فروشوں سمیت دیگر سماج دشمن عناصر کیخلاف مسلسل کارروائیاں کررہی ہے،اپریشن کے دوران کئی مقدمات میں مطلوب سجادعرف ڈان کو بھی گرفتارکرکے اس سے اسلحہ ومال مسروقہ برآمدکرلیاگیا،اس حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے اسلم خان نے میڈیاکو بتایاکہ درگئی کارہائشی اشتہاری سجادعرف ڈان اقدام قتل سمیت دیگر کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جسے گذشتہ روز ڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیاجس کے قبضے سے پستول اور مال مسروقہ برآمدہوا،انہوں نے کہاکہ ڈی پی او قاسم علی خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی اسحاق خان کی نگرانی میں منگلور پولیس پورے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف خصوصی مہم چلارہی ہے جس کے دوران ہمیں بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں تاہم اس مہم کو مزید بہتربنانے اور کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے عوام کو پولیس کے ساتھ تعاون کرناچاہئے کیونکہ پولیس اور عوام کی باہمی کوششوں سے ہی معاشرہ جرائم سے پاک ہوسکتاہے.
1,037 total views, 2 views today