سوات،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن عبداللہ خان نے کہاہے کہ قیام امن کو برقراررکھنے اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی لئے پولیس جدید ٹیکنالوجی کے تحت کام کررہی ہے ،سپیشل پولیس فورس کی مدت ملازمت میں 2سال تک توسیع کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہ میں 5ہزارروپے اضافہ اور شہداپیکج بھی دگنا کردیا گیا ہے ،ہوٹل اور سرائے کے حوالے سے جاری آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ دیر لوئر کے موقع پرتیمرگرہ میں ڈی پی او دیر لوئر کے دفتر میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی او دیر لوئر غلام حبیب بھی موجودتھے،اپنے دورے کے دوران انہوں نے پولیس اسٹیشن بلامبٹ اورپولیس اسٹیشن اوچ اورپولیس لائن تیمرگرہ کا بھی معائنہ کیا اور پولیس لائن میں مجمع خلاف کے حوالے سے ہونے والے مظاہرے کو بھی چیک کیا اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے کہاکہ پولیس کے تمام مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں سپیشل پولیس فورس کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ حکومت نے سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کی مدت ملازمت میں دو سال تک کی توسیع کردی ہے اور ان کی تنخواہ میں بھی پانچ ہزار روپے کا اضافہ جبکہ شہدا پیکج بھی دگنا کردیا گیا ہے ،اس موقع پر انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ ہوٹل اور سرائے آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں اور شریف شہریوں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے ۔
567 total views, no views today


