مینگورہ ، صوبائی قبائلی علاقہ پاٹا میں فروری کے مہینے میں فوجی عدالت باقاعدہ کام شروع کردے گا۔ کیسوں کی چھان بین اور تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈڈویژن صوبائی قبائلی علاقہ پاٹا کے مرکزی دارالحکومت سوات میں تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد فروری کے مہینے میں فوجی عدالت باقاعدہ کام شروع کر دینگے۔
فوجی عدالت کو جانے والے دہشت گردی کے کیسوں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف کمیٹیوں نے اپنے کارروائیوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ دوسری طرف پاک فوج کے اچھے شہرت رکھتے والے آفیسرز اس میں تعینات کرینگے۔ ان عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت اور فیصلے ہونگے۔ اس سلسلے میں ان عدالتوں سے عوام کے کافی توقعات وابسطہ ہے۔ اس کے قائم ہونے سے امن وامان کے صورتحال میں کافی بہتری آئیگی۔
344 total views, no views today


