مینگورہ(سوات نیوز)پختوادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ نے حال ہی میں وفات پانے والے معروف پشتوشاعر عبدالرحیم روغانی کے نام پر شعراء کو بہتر کارکردگی پر سالانہ بابائے قطعہ ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے جرگہ کے زیر اہتمام اجلاس ہوا جس کی صدارت فضل محمود روخان نے کی جبکہ معروف خطاط شمس القلم شمس سمیت دیگرادبی تنظیموں کے عہدیداروں اور شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر فضل محمودروخان،جرگہ کے بانی وچیئرمین دریاب دولت خیل اور دیگر مقررین نے کہاکہ مرحوم شاعرعبدالرحیم روغانی بین الاقوامی شہرت کے حامل ادبی شخص تھے جنہیں بابائے قطعہ کا خطاب بھی ملا تھا جن کے نام پر آج ہم نے شعراء کو سالانہ ایوارڈ دینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے جس کی روشنی میں ہر سال مستحق شاعر کو اس ایوارڈ سے نوازاجائے گا،انہوں نے کہاکہ سوات میں ادبی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی وقتاََ فوقتاََ پروگرام منعقدکئے جائیں گے تاکہ لوگوں اور خصوصاََ نوجوانوں کو ادب کی طرف راغب کیا جاسکے،اس موقع پرپشتو شاعر اکبر زادہ اکبر نے مذکورہ جرگہ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا،اس موقع پر ایک غیر طرحی مشاعرے کا بھی اہتما م کیا گیا جس میں شعرا نے اپنا اپنا کلام سنایا،اجلاس میں سمندرسواتی،فضل غفار دلسوز،حسن خان جیون، روزی خان ناز،سلیمان،عمرڈیر شاکر،روزی خان لیونے،گلزارلالا،ابراہیم شاہ صابر،سکندرخان ناصرخیل،سجادعلی،ڈاکٹر رحیم خا ن ہمرزا،معاذ خان اور دیگر شعرااور ادبی شخصیات وادبی تنظیموں کے سربراہان نے بھرپور اندازمیں شرکت کی،اجلاس کے دوران حنیف قیس،نورمحمد معصوم،ابراہیم بیدروال، ریاض احمد حیران اورسعیداللہ خادم نے بذریعہ ٹیلی فون اپنی حاضری لگائی۔
1,420 total views, no views today



