اسلام اباد( ان لائن) دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی قومی پرچم بلند کردیا گیا۔پاکستانی کوہ پیماشہروز کاشف نے 8849 میٹر چوٹی سر کرلی۔19سالہ شہروز کاشف نے ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر پاکستانی کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہےشہروز کاشف کی8ہزار میٹر سے بلند یہ دوسری کامیابی ہے
اس سے قبل وہ 17 سال کی عمر میں براڈ پیک پر قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔دنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیاں ہیں۔پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 8 ہزار میٹر سے اونچی 8 چوٹیاں تسخیر کرنے کا اعزاز قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے پاس ہے
1,595 total views, 2 views today
Comments