سوات ، گزشتہ روز سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے یونیورسٹی آف سوات کے لئے 925ملین روپوں کی منظوری دے دی۔پاکستان بھر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ جس کی سربراہی وفاقی وزیربرائے نیشنل ریفارمز، منصوبہ بندی وترقیاتی احسن اقبال چوہدری نے کی جبکہ میٹنگ میں ڈاکٹرجہانزیب خان نے یونیورسٹی آف سوات کی نمائیندگی کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان کوآگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اس عظیم سکیم کی منظوری کے پیچھے دراصل یونیورسٹی کے تمام اہل کاروں کی کاوشیں کارفرماں ہے۔ انہوں نے اس موقع پر وفاقی حکومت، ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سکیم کی منظوری میں اپنا کرداراداکیا۔ انہوں فیکلٹی سربراہان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے مثبت سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تحقیقی کاموں پر بھی خصوصی توجہ مرکوزکریں۔ میٹنگ کے اختتام پر وائس چانسلر نے سوات کے عوام کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ سوات کے عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیگی۔
680 total views, no views today


