سوات(سوات نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے خصوصی ہدایت پر اج صوبائی وزیر زراعت لائیوسٹاک فشریز اینڈ کوآپریٹیو محب اللہ خان نے یونین کونسل پیرکلے ویلج کونسل شیرپلم کا دورہ کیا اور لاپتہ ہونے والے چار سالہ رضوان ولد تاج محمد اور انکے خاندان کے ساتھ ملاقات کرکے یقین دہانی کروائی کہ مشکل کے اس گھڑی میں صوبائی اور وفاقی حکومت آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن ڈی ایس پی مٹہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر محب اللہ خان موقع پر پولیس اور انتظامیہ کو لاپتہ پچہ جلد از جلد بازیاب کرانے کے ھدایت کی اور مزید کہا کہ تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے تاکہ ملزمان قانون کے شکنجے سے بچ نہ سکے..
1,312 total views, no views today
Comments



