سوات ، پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی کے 80کا تنظیم مکمل محمد افضل خان عرف خان داد ا صدر جبکہ اختر حسین خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ،اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلیم شاہ محمد خان کے رہائش گاہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں شریک پی پی پی رہنماؤں و کارکنان نے مشترکہ طور پر تنظیم کی منظوری دیدی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی کے 80کاتنظیمی ڈھانچہ مکمل محمد افضل خان عرف خان دادا صدر ،محمد شیر خان عرف جان دادا سینئر نائب صدر ،تاج محمد خان نائب صدر اول ،امجد علی خان نائب صدر دوم ،اقبال حسین نائب صدر سوم ،اختر حسین خان جنرل سیکرٹری ،رمضان جدون ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،علی محمد علیزئی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،محمد رفیق جائنٹ سیکرٹری اول ،نیاز قصاب جائنٹ سیکرٹری دوم ،فضل رحیم بابو صاحب فنانس سیکرٹری ،محبوب الرحیم تندرانفارمیشن سیکرٹری جبکہ شیر زمان افس سیکرٹری منتخب ہوئے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلیم شاہ محمد خان اور ضلعی کابینہ کے تمام عہدیداران و ممبران نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نومنتخب کابینہ میں بزرگ رہنماؤں کے ساتھ ساتھ نوجوان اور باصلاحیت افراد شامل ہے جو کہ سوات بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مشکلات سے نکالتے ہوئے فعال پارٹی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ سوات میں پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان شہید بھٹو کے جھنڈے تلے متحد ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد پیپلز پارٹی سوات میں اتحاد واتفاق کی مثال بن کر ابھریگی ۔
596 total views, no views today


