مینگورہ (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف سوات کے سینڈیکیٹ نے مالی سال 22-2021 کا سرپلس بجٹ منظور کرلیا. سینڈیکیٹ کا 38واں اجلاس گزشتہ روز وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان کے زیرصدارت مین چارباغ کیمپس میں منعقد ہوا جس میں ممبران سینڈیکٹ سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی، جسٹس (ریٹائرڈ) غضنفر خان, انجئنیر سید امتیاز حسین گیلانی, پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم, پروفیسر ڈاکٹر فضل معبود, پروفیسر ڈاکٹر جعفر خان, رجسٹرارمحبوب الرحمان، جاوید اقبال ڈپٹی سیکرٹری ایچ ای ڈی, احمد کمال ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ, محمد فاروق ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ , ٹریژررارشدعلی خان، ڈاکٹرشاہدعلی، ڈاکٹر ثناءاللہ, ڈاکٹر فاروق نواز, خورشید عالم ڈپٹی رجسٹرار ،لکچرار عبدالمتین،پرنسپل نواب علی, ارشدعلی اسسٹنٹ کنٹرولر نے شرکت کی۔ *اجلاس میں 14ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں بجٹ کا یک نکاتی ایجنڈا زیر غور لایا گیا* جس کو کثرت رائے سے منظورکر کے *سفارشات سینٹ کو حتمی منظوری کیلئے ارسال کردیئے گئے* . اجلاس میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئ جو کہ *مالی* استحکام سمیت *قلیل و طویل المیعاد* منصوبہ بندی کرکے یونیورسٹی کے اخراجات اور *فنڈز* کیلئے لائحہ عمل طے کرے گی.
1,035 total views, 2 views today