مینگورہ،کینسر کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبات کی طرح سوات انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیر میڈ یسن انکالوجی اینڈ ریڈیو تھراپی سینور کینسر ہسپتال میں بھی ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا ، تقریب میں ڈکٹر رویل احمد خان ڈائریکٹر کینسر ہسپتال ، ڈکٹر شوکت علی ، ڈاکٹر طلال اور دیگر مقررین نے کینسر بیماری کی مختلف اقسام پر بریفنگ دی ، جس میں پھیپھڑوں ، انتھڑیوں ، سینہ ، ہڈیوں اور دیگر سرطان کے حوالے سے بر وقت علا ج معالجہ اور تدارک کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا ، تقریب کے مہمان خصوصی جہانزیب کالج کے پرنسپل پروفیسر ظاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے تقریبات تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی منعقد ہونا چاہیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس قسم کے تقریبات سے مستفید ہوسکے ، اس موقع پر سینو کینسر ہسپتال اور جہانزیب کالج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسر حضرات نے شرکت کی ، تقریب کے اخر میں سید وہاب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
720 total views, no views today


