سوات، ڈویژن بھر اور خصوصاً سوات میں مالیاتی ادارے بند ہونے کا خدشہ ‘ بااثر افراد سرمایہ بیرونی ممالک اور بڑے شہروں میں منتقل ۔ ڈویژن میں تیسرے سکینڈل کے بعد مالیاتی اداروں کے برانچز محدود ۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈڈویژن اور خصوصاً سوات میں مضاربہ سکینڈل جس کے زد میں 12ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوچکے ہیں۔ ڈویژن میں یہ تیسرا بڑا سکینڈل ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے یہاں کے مقامی بڑے لوگوں نے سرمایہ بیرونی ملک یا ملک کے بڑے شہروں میں منتقل کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع دیر اپر ‘دیر لوئر‘ چترال ‘ شانگلہ‘ بونیر‘ ملاکنڈایجنسی اور خصوصاً سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں تمام چھوٹے بڑے مالیاتی اداروں کے دفاتر بند ہونے کا خدشہ ہے۔ جبکہ اکثر مالیاتی اداروں نے ڈاؤن سازی کرکے بہت سے کارکنوں کو فارغ کردیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف مالیاتی ادارے لون دینا بھی بند کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے بھی یہاں کے عام کاروبار پر بھی برا اثر پڑھ گیا ہے۔ جو ایک بڑے المیہ کا سبب ہے۔ مرکزی حکومت خصوصی طور پر ملاکنڈڈویژن کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔ تاکہ یہاں پھیلی ہوئی بے روزگاری پر قابو پایا جا سکے۔ ورنہ غیر یقینی صورتحال کے دوران جو نوجوان ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ پھر بھی اسی طرح کے کارروائیوں میں ملوث رہینگے۔ لہٰذا اس علاقے اور ملک کے مفاد کیلئے ان بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا جائے۔
697 total views, no views today


