بونیر، ضلع بونیر کے علاقہ گوکند میں امن کمیٹی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، رہنما موقع پر دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگیا، ڈگر پولیس کے مطابق تحصیل ڈگر کے نواحی پہاڑی علاقہ گوکنڈ میں قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنما ء اور امن کمیٹی کے ممبر عدالت خان کسی کام کے سلسلے میں اپنے موٹر کار میں ساتھیوں کیساتھ جارہے تھے کہ گوکنڈ میں ان کے گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا ، جس میں عدالت خان اپنے دو ساتھیوں میں جاں بحق ہوگیا
جبکہ دو ساتھی اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ، زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈگر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، جبکہ عدالت خان اور اسکے ساتھیوں کی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن شروع کردی ہے اخری اطلاعات انے تک کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی ، جبکہ واقعہ کی ایف ائی ار ڈگر پولیس سٹیشن میں درج کر لی گئی ہے۔
612 total views, no views today


