مینگورہ، مچھلی کے غیر قانونی شکار کے خلاف محکمہ ماہی پر وری کا اہلکار وں کی کاروائی محکمہ ماہی پروری صوبہ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ جناب محب اللہ خان کے ہدایات کے مطابق اور ڈائر یکٹر ماہی پروری KPKشریف اللہ خان اور اسٹنٹ ڈائر یکٹر فشریز محمد علی خان ، سجاد خان AWFاور عدالت خان سپر وائرزر کے زیر نگرانی ضلع سوات میں دریا ء سوات کے مختلف مقامات پر مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارے گئے اس دوران 122افراد غیر قانونی شکار کرتے ہوئے پکڑے گئے اور ان سے جنریٹر اور دوسرے غیر قانونی الات قبضے میں لئے گئے ۔ ان کے خلاف موقع پر پرچے چاک کئے گئے ۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مچھلی کے غیر قانونی شکار نہ کریں ۔ کیونکہ ایک مادہ مچھلی ایک لاکھ سے 4لاکھ تک انڈے دیتی ہے ۔ اور ان کی غیر قانونی شکار سے مچھلی کی نسل کشی ہوتی ہے ۔ لہذا نا یاب مچھلی نسل کشی سے بچانے کیلئے محکمہ کے ساتھ تعاون کرے ۔ غیر قانونی الات مثلاً کرنٹ ، جال پٹی وغیرہ سے شکار کرنے والے مجرم کو 5000روپے سے لیکر 1000روپے تک جرمانہ اور تین ماہ قید ہو سکتی ہے ۔
784 total views, no views today


