سوات (سوات نیوز)ریجنل آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی نے کٹھن اور دشوار گزار پہاڑی راستے پر سفر کرتے ہوئے اولندر سے بہ راستہ لیلونی شالیزارہ پہنچے
شالیزارہ میں پولیس لائن کی اراضی کے نسبت ضلعی پولیس سربراہ نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی کو تفصیلی بریفنگ دی
پولیس لائن اراضی میں اب تک تقریبا پانچ ہزار پودے لگاچکے ہیں لیکن مزید پودے بھی لگائیں گے
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ شالیزارہ ایک جنت نظیر وادی ہےاس پولیس لائن سے یہاں کے علاقہ اور بھی محفوظ ہوگی
بعد میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی نے دفتر ڈی پی او شانگلہ کا دورہ کیا جہاں نئ تعمیر شدہ کانفرنس روم اور دو مزید کمروں کا جائزہ لیا اور ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ رحیم شاہ خان کو شاباش دی اور بعد میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی کا دور افتادہ علاقہ اولندر کا دورہ
اولندر میں تھانے کے نئ بلڈنگ کا افتتاح کیا
علاقہ معززین نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی کا شاندار استقبال کیا اور ہار پہنائیں
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی نے تھانے کی عمارت کا مختلف حصوں کا جائزہ لیا
تقریب میں ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ رحیم شاہ خان نے علاقائی امن وامان کی صورت حال اور کرائم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ رحیم شاہ خان نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں کے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرنے والے ہیں*
ضلعی پولیس سربراہ رحیم شاہ خان نے مزید کہا کہ اولندر میں 98فیصد مسائل ڈی آر سیز کے زریعے حل ہو جاتے ہیں*
سابق سینیٹر مولانا راحت حسین نے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی اور دیگر پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اولندر عوام کی درینہ مسئلہ حل ہوا اب عوام کروڑہ اور الپوری کے بجائے یہاں پر اپنے مسئلے مسائل پولیس کو پیش کرتے ہیں
اس موقع پر محمد علی، اخلاص مند، عمر زادہ، عثمان قاری صاحب، معمبر اور غفار نے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی کا شکریہ ادا کیا اور پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج نئ بلڈنگ کی افتتاح کیا اور عوام کی الپوری اور کروڑہ چکر لگائے بغیر یہاں ان کی مسائل ان کی علاقے میں حل ہوگی
انھوں نے کہا کہ امن کی قدر ان لوگوں کو ہوتی ہے جنہوں نے بدامنی دیکھی ہو*
مجھے فخر ہے کہ یہاں کے عوام امن پسند اور اداروں کے ساتھ دینے والے ہیں
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی نے کہا کہ اب الحمدللہ پورے ملاکنڈ ڈویژن میں امن وامان کی فضاء برقرار ہے اور لوگ آرام وسکون سے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں، پہلے ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی کی لہر نے پورے ڈویژن کی امن کو داو پر لگایا تھا اب الحمدللہ امن قائم ہے لوگ جوق درجوق سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں اب شہری بلا جھجک سیاحتی مقامات کا رخ کر سکتے ہیں پولیس، آرمی اور دیگر اداروں کی کوششوں کے بدولت امن قائم ہوچکا ہے امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس الرٹ ہیں
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ٹمبر مافیا اور منشیات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ بدستور جاری رہیگا۔
812 total views, no views today



