سوات(سوات نیوز)وادی کالام میں کالام اور اتروڑ اقوام کے درمیان حالیہ مسلح تصادم کے بعد کالام بازار سیاحوں سے خالی ہوگیا ہے ۔اج صبح کے وقت کنئی کے مقام پر اتروڑ اور کالام اقوام کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد بڑی تعداد میں کالام کے لوگ کالام بازار جبکہ اتروڑ کے لوگ اتروڑ بازار میں جمع ہوگئے ، اور اگے لائحہ عمل کیلئے دونوں اقوام نے جرگہ شروع کردیا ، تصادم کے خطرے کے پیش نظر سیاح وادی کالام سے نکل گئے اور کالام بازار سیاحوں سے خالی ہوگیا۔
2,812 total views, no views today
Comments



