سوات(سوات نیوز)سوات میں عید کے دن اوگرا ٹیم کے چھاپے ،اوگراٹیم نے سوات میں پٹرول اور ڈیزل پمپ پر چیکنگ شروع کی ہے ۔جس میں مقدار معیار کیساتھ حکومت کے مجوزہ نرخوں پر تیل کی فروخت یقینی بنانے کیلئے پمپ مالکان کو تلقین کی ہے اور عید کے دنوں میں تیل مسلسل ترسیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ہروقت تیل کے سٹاک منگوانے کیلئے ہدایاتا جاری کی ہے تاکہ۔لوگوں کو زحمت نہ اٹھانی پڑیں عید کے چھٹیوں کے باوجود اوگرا ٹیم کے اس کارروائی کو عوام نے کافی سراہا اور امید ظاہر کی کہ ائندہ عام حالات میں بھی اس قسم کے اقدام سے عوام کو معیار اور مقدار کیساتھ مقررہ نرخوں پر تیل کی مسلسل ترسیل جاری رہے گی ۔ عوام کے نمائندوں نے اس کارروائی پر اگرا ٹیم کی بے حد شکریہ ادا کی ۔
744 total views, no views today
Comments



