سوات(سوات نیوز)چارباغ پولیس کی کاروائی، مویشی چور گرفتار، سرقہ شدہ مویشیاں اور نقد رقم برآمد، ملزم گرفتارملزم کے قبضے سے چار گائے، ایک بھینس اور فروخت شدہ مویشیوں کی رقم ایک لاکھ تیس ہزار روپے برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق مسمی مختیار گل ولد گل پور سکنہ سالنڈہ نے تھانہ چارباغ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میرے مال مویشیوں کو کسی نے پہاڑی سے چوری کئے ہیں، میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، میرے مال مویشی برآمد کرنے میں میرا مدد کیجئے۔جس پر ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ایس پی آپر سوات درویشن خان کو جلد از جلد چوری شدہ مویشیاں برآمد کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی آپر سوات نے ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان کی نگرانی میں ایک تفتیشی ٹیم بنائی، جس میں ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ محمد آیاز خان، ایس ایچ اُو تھانہ خوازہ خیلہ عمر رحیم خان، ایڈیشنل ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ علی بادشاہ اور شعبہ تفتیش سے منسلک پولیس جوانان شامل تھے۔
تفتیشی ٹیم نے ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی مویشیاں چور ارشد ولد گل مشیر سکنہ فتح پور تک رسائی حاصل کی، جس سے موقع پر تین مویشیاں گائے کے بچھڑے جن کی مالیت 2لاکھ روپے تھے اور فضاگٹ کی پہاڑیوں سے چرائی گئے تھے برآمد کر لی،مزید انٹاروگیشن کے دوران ملزم ایک عدد گائے جس کی مالیت 1لاکھ 50ہزار روپے، ایک بھینس جس کی مالیت 1لاکھ 10ہزار روپے اور فروخت شدہ مویشیوں کی رقم مبلغ 01لاکھ 30ہزار روپے برآمد کرلی۔
ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے مال مویشی برآمد کرنے پر ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اور اُس کے ٹیم کو بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور توصیفی سرٹیفیکیٹس عطاء کئے۔
963 total views, no views today



