آزاد کشمیر (ان لائن) آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں علماء و مشائخ ،ٹیکنوکریٹ اور سمندر پار کشمیریوں کی تین مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔قانون ساز اسمبلی میں تحریک انصاف کی پہلی،پیپلز پارٹی کی دوسری اور مسلم لیگ ن کی تیسری پوزیشن ہے۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تین مخصوص نشستوں پر آج انتخاب ہوا، جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ علما و مشائخ کی مخصوص نشست پر تحریک انصاف کے محمد مظہر سعید 27 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اس نشست پرمسلم لیگ ن کے صاحبزادہ سلیم چشتی نے 13 ووٹ حا صل کئے۔ سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر تحریک انصاف کے محمد اقبال بھی 27 ووٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔پیپلز پارٹی کے حافظ طارق محمود نے 14 ووٹ حاصل کئے۔ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے رفیق نیئر نے بھی 27 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کے ذوالفقارعلی 14 ووٹ حاصل کرسکے ۔ واضح رہے تحریک انصاف کے 26،پیپلزپارٹی کے 8،مسلم لیگ ن کے 6 اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے 1 رکن نے ووٹ کاسٹ کیا
619 total views, no views today



