سوات(سوات نیوز)مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نائٹ ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو گاڑی کے ٹکر سے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار
گزشتہ رات مدین روڈ نزد سبزی منڈی نائٹ ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو ایک موٹر کار نے ٹکر مارکر زخمی کر دیا اور رات کے تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بھاگ گئے تھے۔
موٹر کار کے ٹکر کے وجہ سے کانسٹیبل معاذ اور کانسٹیبل حضرت علی شدید زخمی ہوئے جس میں ایک کانسٹیبل کا ٹانگ بھی ٹوٹ گیا تھا، جس کو طبی امداد دینے کے لئے فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کر لیا۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کو فوری طور پر نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان نے ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان کے نگرانی میں پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے ملزم سید حسین شاہ ولدبختی روم سکنہ ملم اور ملزم سید العلیم ولدسید شیر خطاب۔ سکنہ ملم کو گرفتار کرکے جن کے خلاف جرم 337G, 427, 279تھانہ مینگورہ درج درجسٹرڈ کیا۔
848 total views, no views today



